ملیر کورٹ: گڈاپ فارم ہاؤس میں لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے گڈاپ کے ایک فارم ہاؤس میں لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے کے مقدمے میں گرفتار ملزم بابر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے مقدمے کی تفتیش کے لیے اسے جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم کو ایک روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

ملیر کورٹ میں ملزم پر تشدد کا واقعہ

ملزم بابر کو عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تو متاثرہ لڑکیوں نے مبینہ طور پر اسے چپلوں سے مارا۔ پولیس اہلکاروں نے مداخلت کرکے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اور اسے ملیر کورٹ کے حوالات میں منتقل کردیا۔

پولیس اب ملزم سے مقدمے کے حوالے سے مزید تفتیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!