کراچی پانی: اردو کالج کے قریب لائن متاثر، گلشنِ اقبال میں فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی میں اردو کالج کے قریب ترقیاتی کاموں کے دوران پانی کی 33 انچ قطر کی لائن کا تقریباً 70 فٹ حصہ متاثر ہوگیا۔ واٹر کارپوریشن نے مرمت کا کام شروع کردیا ہے، جس کی تکمیل آئندہ 72 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق متاثرہ لائن گلشنِ اقبال ٹاؤن کو پانی فراہم کرتی ہے۔ نکاسی آب کے ترقیاتی کاموں کے دوران لائن متاثر ہوئی، جس کے بعد مرمت کا کام شروع کیا گیا۔

مرمتی کام کے باعث گلشنِ اقبال کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بلاکس 8، 9، 13، 13-A، 13-B، 13-C، 13-D، 13-D/1، 13-D/2، 13-D/3 اور عیسیٰ نگری شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق چیف انجینئر زون ٹو نے رات گئے متاثرہ مقام کا دورہ کیا، پانی کی لائن کا معائنہ کیا اور مرمتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ لائن کی مرمت جلد مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، تاکہ پانی کی فراہمی میں تعطل کم سے کم رہے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!