چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
پاکستان اور مالدیپ کے دفاعی تعلقات
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تعمیری روابط کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
مالدیپ کے صدر کا پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین
آئی ایس پی آر کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔
Pretty nice post. I just stumbled upon your weblog and wanted
to mention that I’ve really loved browsing your weblog posts.
After all I will be subscribing for your rss feed and I’m hoping you write again very soon!