...

شاہینہ شیر علی سے منیزہ خان کی ملاقات، خواتین کو بااختیار بنانے پر گفتگو

صوبائی وزیر ترقیِ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے عورت پبلیکیشن اینڈ انفارمیشن سروس فاؤنڈیشن کی ریزیڈنٹ ڈائریکٹر منیزہ خان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں خواتین کی ترقی، حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خواتین کا معاشی و معاشرتی استحکام اہم ہے

شاہینہ شیر علی نے کہا کہ خواتین کا معاشی اور معاشرتی استحکام انتہائی اہم ہے۔ سندھ حکومت خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے ساتھ معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔

خواتین کی فلاح و بہبود میں اداروں کا کردار

صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے فلاحی اور غیر سرکاری اداروں کا تعاون قابلِ قدر ہے۔

ان کے مطابق خواتین کے مسائل سے متعلق مضامین اور تحریریں عوامی آگاہی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ خواتین کو درپیش مسائل، ان کے حل اور بہتری کے لیے تجاویز پر مبنی تحریروں کو بھی فروغ دیا جائے۔

مشترکہ کوششوں پر زور

ملاقات میں خواتین کے حقوق کے تحفظ، آگاہی اور فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.