...

کراچی پولیس اور محمدی بلڈ بینک کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر ویلفیئر برانچ کراچی پولیس آفس نے محمدی بلڈ بینک کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا۔

22 اکتوبر 2026 کو پولیس ہیڈکوارٹرز ساؤتھ زون، گارڈن کراچی میں منعقدہ کیمپ میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

پولیس افسران نے کیمپ کی میزبانی کی

کیمپ کی میزبانی ایس پی پولیس ہیڈکوارٹرز ساؤتھ زون دانیہ رانا، ڈی ایس پی اقتدار حسین اور پی آئی/آر آئی انور نے کی۔

انچارج ویلفیئر برانچ کے پی او پی آئی شرافت خان، پی آئی ملک حبیب اور ایس آئی شاہد بھی انتظامی امور میں شریک تھے۔

سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے حکام کا دورہ

سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی، محکمہ صحت حکومت سندھ کی سیکریٹری ڈاکٹر درِ ناز جمال نے کیمپ کا دورہ کیا۔

محمدی بلڈ بینک کے سرپرستِ اعلیٰ غلام عباس بادامی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سید مہدی رضوی بھی موقع پر موجود تھے۔

مہمانوں نے خون کے عطیے کو انسانیت دوست اقدام قرار دیتے ہوئے کراچی پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اس اقدام پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

پولیس اہلکاروں کی بھرپور شرکت

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس افسران، اہلکاروں اور خواتین پولیس اہلکاروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ شرکا نے خون کے عطیات دے کر اس فلاحی سرگرمی کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔

کراچی پولیس کے مطابق یہ اقدام افسران، اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کی صحت اور فلاح و بہبود کے عزم کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد ضرورت کے وقت پولیس اہلکاروں کو معاونت فراہم کرنا بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.