...

سہ ملکی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر شیڈول ہے۔ تینوں ٹیموں کے کپتان تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

تینوں کپتان میڈیا سے بات کریں گے

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک اور سری لنکا کے کپتان کوسل مینڈس میڈیا کانفرنسز سے خطاب کریں گے۔

یہ کانفرنسز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میڈیا کانفرنس روم میں منعقد ہوں گی۔

سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ افتتاحی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

فائنل 31 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا

سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.