کراچی: ایسٹ زون کی سچل پولیس کا اسکیم 33 کے قریب مبینہ پانچ رکنی ڈکیت گینگ سے مقابلہ ہوا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین ملزمان زخمی ہوگئے۔
پولیس نے تینوں زخمی ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے تین غیر قانونی پستول، ایمونیشن، موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت اور سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

