کراچی ٹریفک نظام کی بہتری: آزاد خان کی جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیرِ صدارت کراچی پولیس آفس میں ٹریفک نظام اور ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی ٹریفک، ایس پیز ٹریفک اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے اجلاس کو شہر کی موجودہ ٹریفک صورتحال اور محکمہ ٹریفک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ میں درپیش مسائل اور بہتری کے لیے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ

اجلاس میں شہر کی اہم شاہراہوں کی نگرانی، کیمروں کی تنصیب اور جدید ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

افسران نے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا۔

ٹریفک نظام مؤثر بنانے کی ہدایت

آزاد خان نے بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع اور قابلِ عمل پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹریفک مینجمنٹ میں عملی اقدامات ضروری ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اہم شاہراہوں کی مؤثر مانیٹرنگ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات پر بھی زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!