...

گاڑیوں کی برآمدگی: اے وی ایل سی نے آئی ٹیکنالوجی وہیکل ریکوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

کراچی میں گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے اے وی ایل سی، سی آئی اے اور آئی ٹیکنالوجی کی وہیکل ریکوری ٹیم کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے تعریفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب ایس ایس پی اے وی ایل سی، سی آئی اے کے دفتر میں ہوئی۔

ترجمان کے مطابق آئی ٹیکنالوجی کی وہیکل ریکوری ٹیم نے گاڑی چوری کے مقدمات کی نشاندہی اور چوری و چھینی گئی گاڑیوں کی برآمدگی میں اے وی ایل سی کے ساتھ مؤثر تعاون کیا۔ ٹیم کے ہیڈ آف سیکیورٹی سید شبیر حسین شاہ اور سیکیورٹی آفیسر عبدالکریم خان نے مختلف کارروائیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی، سی آئی اے خالد مصطفیٰ کورائی نے دونوں افسران کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی اسناد پیش کیں۔

اے وی ایل سی حکام نے وہیکل ریکوری آپریشنز میں آئی ٹیکنالوجی ٹیم کی لگن، محنت اور مسلسل تعاون کو بھی سراہا۔ حکام کے مطابق گاڑیوں کی چوری سے متعلق مقدمات کی نشاندہی اور مسروقہ و چھینی گئی گاڑیوں کی بازیابی میں اداروں کے درمیان تعاون اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.