سردار محمد فاروق گجر نے حافظ روشم کے حق میں جاری دھرنے میں بھی شرکت کی اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقتول کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
بعد ازاں سردار محمد فاروق گجر نے تھانہ منگھوپیر کا دورہ کیا اور پولیس حکام سے واقعے کی صورتحال اور اب تک ہونے والی تفتیش کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن: صدر ٹاؤن میں متعدد رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
سردار محمد فاروق گجر نے کہا کہ حافظ روشم کے اہلِ خانہ کو انصاف کی فراہمی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔