اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے: لطیف کھوسہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نےکہا ہےکہ ہم مزید 50 نشستیں ملنے کا انتظار کریں گے اور  مل گئیں تو اکیلے حکومت بنائیں گے ورنہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

 لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس پارٹی کے پاس سب سے زیادہ ارکان ہوں اسے ہی حکومت بنانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت بنانے کا ہمارا تجربہ کامیاب نہیں رہا، ایک وسیم قادر کے سوا ہمارے باقی سب ارکان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، وسیم قادر اغوا ہوئے، روحیل اصغر شریف خاندان کے ممبر ہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا یہ المیہ ہے کہ سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت کو تسلیم ہی نہیں کیاجارہا، یہ پہلا الیکشن ہے جس میں ووٹر امیدوار اور انتخابی نشان خود ڈھونڈ رہے تھے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹ کو تار تار کررہے ہیں، ہم لوٹ مار کرکے باہربھاگنے والے نہیں، یہ آتے ہیں پاور گریب کرتے ہیں اور لوٹ مار کرکے بعد باہر بھاگ جاتے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 92 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!