...

پاک کویت دفاعی روابط: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی: پاک کویت دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و کویت کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کا دائرہ وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور کویت کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط دفاعی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کی بھی تجدید کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی سلامتی و استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.