...

پولیس افسر: ڈی آئی جی ویسٹ زون کی زخمی سب انسپکٹر عرب خان کی رہائش گاہ پر عیادت

کراچی: ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس افسر عرب خان کی منگھوپیر میں واقع رہائش گاہ پر جاکر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پولیس کے مطابق عرب خان، تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں تعینات تھے اور 21 جون 2026 کو نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا علاج کیا۔

ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ نے عرب خان کی خیریت دریافت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے زخمی افسر اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ محکمہ پولیس علاج و معالجے سمیت دیگر ضروری معاملات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا کہ پولیس اہلکار عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر فرائض انجام دیتے ہیں۔ فرض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو محکمہ پولیس تنہا نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو زخمی پولیس افسر کے علاج، صحت یابی اور فلاح و بہبود کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.