...

عید میلاد النبی ﷺ: صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جشن عید میلاد النبی ﷺ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بحیثیت امت محمدی ﷺ ہم پر معاشرے میں عدل و انصاف کو فروغ دینا لازم ہے۔ انہوں نے برداشت، بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔

صدر نے انسانی وقار اور حقوق کے تحفظ کو بھی ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سیرت طیبہ ﷺ سے رہنمائی حاصل کرے۔

آصف علی زرداری نے نوجوانوں کو علم، بلند کردار اور محنت اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے خدمت انسانیت کو بھی زندگی کا مقصد بنانے پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسوہ حسنہ ﷺ مسلمانوں کی دینی و دنیاوی اصلاح اور فلاح کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کے مطابق رسول اللہ ﷺ کی ذات مبارک اسلام کی تعلیمات کا بہترین نمونہ ہے۔

شہباز شریف نے قوم پر زور دیا کہ سیرت طیبہ ﷺ کو اپنے کردار کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے انفرادی رویوں اور اجتماعی طرز عمل میں اسوۂ حسنہ ﷺ اپنانے کی تلقین کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط، خوشحال، پرامن اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.