عاصم منیر علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں اہم دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ایران گئے ہیں۔
تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی سفارتی اور علاقائی کوششوں کے تحت ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔
دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پر بھی توجہ دی جائے گی۔ پاکستان خطے میں امن کے فروغ اور تنازع کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد علاقائی امن و استحکام کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔