مغوی خاتون بازیاب: سعید آباد پولیس نے نامزد ملزم گرفتار کرلیا

پولیس کے مطابق مسمات اینجل بشارت زوجہ دانش کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سعید آباد میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں شوبائل آرین کو نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تکنیکی بنیادوں پر کارروائی

ایس ایس پی انویسٹیگیشن کیماڑی مسرور احمد جتوئی کے مطابق کارروائی انسپکٹر وزیر احمد بھٹو نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ کی۔

پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مغوی خاتون کو بازیاب کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ مقدمے سے متعلق دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!