ایران کے رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے صدر مسعود پزشکیان کو قومی اتحاد پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے گزشتہ ماہ رہبرِ معظم سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات سات گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں قومی اتحاد اور یکجہتی پر گفتگو ہوئی۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے عوام کے معاشی حالات پر توجہ دینے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ملک میں اتحاد برقرار رکھنے کی اہمیت اجاگر کی۔
صدر پزشکیان نے ملاقات میں امریکا اور اسرائیل پر الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایران میں بے امنی پیدا کرنے کی کوشش کی۔
پزشکیان کے مطابق ایران کو قحط اور لوٹ مار کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی گئی۔ ان کے بقول سماجی انتشار پیدا کرنا بھی دشمن کا مقصد تھا۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران پر دشمن کے حملے مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی بنیاد پر ہوئے۔
ان کے مطابق ایران نے جاسوسی نیٹ ورک کے منصوبے ناکام بنائے۔ اجرتی عناصر کی کارروائیوں کو بھی ناکام بنایا گیا۔