منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی: کراچی کیماڑی پولیس نے 5 ملزمان گرفتار کر کے آئس برآمد کر لی

منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے ضلع کیماڑی پولیس نے پٹھان کالونی، بنارس نالہ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا، جس کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی کی ہدایات پر منشیات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ آج ایس ڈی پی او سائٹ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائٹ اے نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پٹھان کالونی اور ولیکا کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا، جن کی شناخت رضا خان، سردار حسین، حیات اللہ، ناصر انعام اور سلیم اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 142 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان رضا خان اور سردار حسین پہلے بھی مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب رہے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رضا خان کے خلاف تھانہ نارتھ ناظم آباد اور تھانہ سائٹ اے میں متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ سردار حسین کے خلاف بھی تھانہ سائٹ اے میں مقدمہ درج رہ چکا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!