گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال: مطالبات منظور نہ ہوئے تو 8 اگست سے ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال کے حوالے سے کراچی میں کمشنر آفس میں سندھ حکومت کے نمائندوں اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکراتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتحاد نے اپنے مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ حکومتی نمائندوں کے حوالے کر دیا۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ فریقین کے درمیان آئندہ مذاکرات جمعہ کے روز ہوں گے، جہاں پیش کیے گئے مطالبات پر مزید غور کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ایکسائز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس، پاکستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے سیکریٹریز نے شرکت کی، جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن سے بھی رابطہ کیا گیا۔

ملک شہزاد اعوان نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اتحاد کے مطالبات منظور نہ کیے تو آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد 8 اگست سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!