...

کراچی احتجاج: چار سالہ شاہویز کی تلاش میں تاخیر پر سپر ہائی وے بند، ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا

کراچی احتجاج کے باعث سپر ہائی وے پر الاصف چورنگی سے نیو سبزی منڈی جانے والی سڑک پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کا رخ متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سپر ہائی وے سے آنے والی ٹریفک کو سہراب گوٹھ سے لکی ون اور شفیق موڑ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج ریسکیو آپریشن میں تاخیر کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز چار سالہ بچہ شاہویز نالے میں گر گیا تھا، تاہم ریسکیو ٹیمیں تاحال اس کی لاش تلاش نہیں کر سکیں۔

واقعے کے دوران بچے کو بچانے کی کوشش میں نالے میں چھلانگ لگانے والے شہری گلاب بھی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اہلِ علاقہ نے ریسکیو کارروائی تیز کرنے اور بچے کی لاش جلد از جلد تلاش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.