...

یوکرینی ڈرون حملہ روس کے تامبوف میں 7 افراد ہلاک، 24 زخمی

یوکرینی ڈرون حملہ روس کے مغربی علاقے تامبوف میں سات افراد کی جان لے گیا، جبکہ 24 افراد زخمی ہو گئے۔

روسی حکام کے مطابق حملے میں ایک لاجسٹکس سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد اسی مرکز پر کام کر رہے تھے۔

حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں حملے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیوز میں آسمان پر سیاہ دھویں کے بادل بھی واضح نظر آتے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماسکو پر بھی ڈرون حملوں کا دعویٰ

ماسکو کے میئر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات یوکرین نے ماسکو ریجن کی جانب 370 سے زائد ڈرونز بھیجے۔

ان کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے بیشتر ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

آزاد ذرائع سے دونوں فریقوں کے ان دعوؤں کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.