وانا آپریشن سکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری گاڑی تباہ کر کے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

وانا آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بارود سے بھری گاڑی کو خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

تین روز نگرانی کے بعد کارروائی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد ممکنہ دہشت گرد حملے میں استعمال ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مشتبہ گاڑی کی مسلسل تین روز تک نگرانی کی۔

فورسز نے گاڑی کو آبادی سے دور پہنچنے کے بعد نشانہ بنایا۔ اس حکمت عملی سے شہریوں کی جان و مال کو محفوظ رکھا گیا۔

کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اور ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں ایک خارجی ہلاک ہوا، جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

وزیر داخلہ کا خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ فورسز نے وانا اور گرد و نواح کی آبادی کو ممکنہ تباہی سے محفوظ رکھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فورسز نے بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل کو حملے سے پہلے تباہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے خودکش حملے کا منصوبہ بروقت ناکام بنانے پر اہلکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!