...

واٹر ٹینکر: حادثے میں جاں بحق نوجوان کے اہلِ خانہ کا 13 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

کراچی: واٹر ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہلِ خانہ نے ٹینکر مالک اور ڈرائیور کے خلاف 13 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

یہ دعویٰ کراچی کی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج شرقی کی عدالت میں دائر کیا گیا۔

درخواست جاں بحق نوجوان طلحہ ظہیر کی بیوہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

پی آئی اے: نجکاری کے بعد پہلے سال ہی منافع حاصل کرنے کا دعویٰ، عارف حبیب

درخواست گزار کی پیروی وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔

وکیل کے مطابق دعویٰ جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دائر کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2026 میں چمرا چورنگی کے قریب ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے طلحہ ظہیر کو ٹکر ماری تھی۔

درخواست کے مطابق حادثے میں لگنے والی شدید چوٹوں کے باعث طلحہ ظہیر جان کی بازی ہار گئے۔

وکیل نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ بھی موت کی وجہ حادثاتی چوٹوں کو قرار دیتی ہے۔

درخواست میں کیا مؤقف اختیار کیا گیا؟

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طلحہ ظہیر اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے۔

درخواست کے مطابق ان کی وفات کے بعد اہلِ خانہ مستقل مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

وکیل کا کہنا ہے کہ جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت ٹینکر مالک اور ڈرائیور قانونی طور پر ہرجانہ ادا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

عدالت میں مقدمے کی مزید کارروائی آئندہ سماعت پر جاری رہے گی۔

One thought on “واٹر ٹینکر: حادثے میں جاں بحق نوجوان کے اہلِ خانہ کا 13 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.