فیفا ورلڈ کپ پرتگال نے کروشیا کو 2-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 2-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

پرتگال نے میچ کے دوران دو گول اسکور کیے اور اپنی برتری برقرار رکھی۔

پرتگال کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو اور گونزالو ریموس نے ایک، ایک گول کیا۔

کروشیا کی جانب سے واحد گول پرچچ نے اسکور کیا۔

میچ کے اختتام پر پرتگال نے 2-1 سے کامیابی اپنے نام کی۔

اس فتح کے ساتھ پرتگال نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

اب پری کوارٹر فائنل میں پرتگال کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

دونوں یورپی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!