...

فیفا ورلڈ کپ انگلینڈ نے ڈی آر کانگو کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں انگلینڈ نے ڈی آر کانگو کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہیری کین نے دوسرے ہاف میں دو گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔

ڈی آر کانگو نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ برائن سیپنگا نے ساتویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک یہی اسکور برقرار رہا۔

ہیری کین نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا

انگلینڈ نے دوسرے ہاف میں واپسی کی بھرپور کوشش کی۔ 75ویں منٹ میں ہیری کین نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

86ویں منٹ میں ہیری کین نے ایک اور گول کر کے انگلینڈ کو برتری دلائی۔ مقررہ وقت کے اختتام پر انگلینڈ نے 1-2 سے کامیابی حاصل کر لی اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پیلے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا

ہیری کین نے اس میچ میں اپنا 13واں ورلڈ کپ گول اسکور کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے برازیل کے لیجنڈ پیلے کے 12 ورلڈ کپ گولز کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

اس سے قبل ہیری کین پاناما کے خلاف گول کر کے انگلینڈ کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن چکے تھے۔ وہ انگلینڈ کے لیے بین الاقوامی فٹبال میں بھی سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.