...

قومی اسمبلی نے فنانس بل کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ اور فنانس بل کی منظوری دے دی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ایوان نے بجٹ تجاویز پر غور کے بعد فنانس بل کی منظوری دی۔

بجٹ کی منظوری کے بعد اسپیکر نے اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔

منظور شدہ فنانس بل کے مطابق یکم جولائی سے 2000 سی سی سے 3000 سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر 86 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔

اسی طرح 3001 سی سی یا اس سے بڑی درآمدی گاڑیوں پر 92 فیصد ڈیوٹی لاگو ہوگی۔

فنانس بل میں بعض فلاحی اور سماجی اداروں کو ٹیکس چھوٹ بھی دی گئی ہے۔

یکم جولائی سے پاکستان نیوی بینیولنٹ ایسوسی ایشن کو ٹیکس استثنا حاصل ہوگا۔

ایس آئی یو ٹی کو بھی ٹیکس سے استثنا دیا گیا ہے۔

صوبائی ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشنز کو بھی ٹیکس رعایت حاصل رہے گی۔

اورنگی ٹاؤن کے ایک ویلفیئر ادارے کو بھی رعایت دی گئی ہے۔

فنانس بل کے تحت میک اے وش فاؤنڈیشن بھی ٹیکس چھوٹ سے مستفید ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.