کراچی کے ضلع کیماڑی میں پولیس نے منشیات اور مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ضلع کیماڑی پولیس کے مطابق تھانہ سعید آباد کی جانب سے یہ کارروائیاں چار مختلف مقامات پر کی گئیں جن میں بین الصوبائی اسمگلنگ اور مقامی سطح پر فروخت کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔
پہلی کارروائی میں حب، بلوچستان سے آنے والی ایک گاڑی کو روکا گیا جس سے 416 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوا۔ پولیس نے اس کارروائی میں محمد عامر نامی ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری کارروائی میں سورتی قبرستان کے علاقے سے حماد نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 25 گرام کرسٹل (آئس) برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تیسری کارروائی داؤد گوٹھ میں کی گئی جہاں محمد رمضان، جہانزیب اور سہیل کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 10 کلو سے زائد گٹکا ماوا برآمد کیا۔
چوتھی کارروائی میں سیکٹر 4 سعید آباد میں پان شاپ کی آڑ میں گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے بھی مضر صحت مواد برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ علاقے میں منشیات اور گٹکا ماوا کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔



Hello there, I found your site by means of Google whilst looking for a comparable topic, your website got here up, it
appears to be like great. I’ve bookmarked it in my google bookmarks.
Hi there, just became alert to your blog via Google, and located that it’s truly informative.
I am going to be careful for brussels. I will be grateful should you continue this in future.
A lot of people can be benefited out of your writing. Cheers!