قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے خاتون کی سزا 14 سال کر دی

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جانی تھی۔

قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہوتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاملات تاحال طے نہیں ہو سکے۔

اسی وجہ سے اجلاس آج منعقد نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس کے شیڈول میں بھی شامل نہیں تھا۔

اب اجلاس کل بروز منگل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

One thought on “قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!