بلال کالونی پولیس مقابلہ، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم نعمان برمی سے تفتیش کے دوران متعدد سنگین جرائم سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

سیکیورٹی ڈویژن کے ریٹائر اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ 2013 میں مبینہ عسکری تربیت حاصل کرنے کے بعد فرقہ وارانہ نوعیت کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے میران شاہ میں خودکش جیکٹ، کریکر بم اور موٹر سائیکل بم تیار کرنے کی خصوصی تربیت بھی حاصل کی تھی۔

پولیس کے مطابق نعمان برمی 2012 سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا جبکہ اس کے متعدد ساتھی مختلف کارروائیوں میں مارے جا چکے ہیں۔ ملزم کے دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم سے متعلق ریکارڈ کی مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ بلال کالونی میں مقدمہ نمبر 276/2026 کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں پانچ سے زائد گھروں اور بنگلوں میں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں لانڈھی میں ایک نجی بینک سے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹنے کے واقعے میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی مبینہ وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شاہراہ فیصل پر دورانِ ڈکیتی ایک شہری پر فائرنگ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک سابق واقعے میں شہری عبدالغفار کی جوابی فائرنگ سے نعمان برمی کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اس حوالے سے تھانہ شاہراہ فیصل کے مقدمہ نمبر 245/2026 میں بھی ملزم کے کردار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف سامنے آنے والے تمام شواہد کا قانونی تقاضوں کے مطابق جائزہ لیا جا رہا ہے۔

One thought on “بلال کالونی پولیس مقابلہ، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!