عمرکوٹ میں کم عمر ملازمہ سے مبینہ غیر اخلاقی اور نازیبا حرکت کے کیس میں پولیس نے ٹیوشن سینٹر کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مقدمہ وومن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
ماریہ ساریو سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش
متاثرہ بچی کے بھائی معشوق کوسو کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق ٹیوشن سینٹر کے مالک ممتاز بھٹی پر الزام ہے کہ انہوں نے 12 سالہ ملازمہ کے ساتھ مبینہ طور پر غیر اخلاقی اور جنسی نوعیت کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم حکام نے بتایا ہے کہ ویڈیو کے تکنیکی پہلوؤں اور اس کی صداقت سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ممتاز بھٹی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ عمرکوٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر تعینات تھا، جسے واقعے کے بعد معطل کر کے ڈی جی آفس کراچی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ تمام پہلوؤں کا قانونی اور سائنسی بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

