کراچی ائیرپورٹ پر جعلی پروٹیکٹر اسٹیمپس کا انکشاف

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے ازبکستان جانے والے دو مسافروں کے پاسپورٹس پر مبینہ جعلی پروٹیکٹر اسٹیمپس کی نشاندہی کی، جس کے بعد دونوں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
ٹیوشن سینٹر مالک گرفتار، نازیبا ویڈیو کیس درج

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی شناخت مہتاب جان، ساکن کیچ، اور محمد حسین علی، ساکن رحیم یار خان، کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں مسافر ازبکستان کے بزنس اور ورک ویزوں پر سفر کر رہے تھے۔

ابتدائی جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں مسافروں کو 13 اپریل 2026 کو بھی پروٹیکٹر نہ ہونے کی بنیاد پر سفر سے روک دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق مزید تفتیش میں دونوں پاسپورٹس کے صفحہ نمبر 35 پر موجود پروٹیکٹر اسٹیمپس مشکوک پائے گئے۔ سرکاری ریکارڈ سے تصدیق کے دوران یہ اسٹیمپس جعلی ثابت ہوئے اور ان کی کوئی قانونی اندراج موجود نہیں تھا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ میں مسافروں نے انکشاف کیا کہ لاہور کے رہائشی ایک ایجنٹ، امیر، نے مبینہ طور پر غیر قانونی ذرائع سے ویزے اور پروٹیکٹر انڈورسمنٹ کا انتظام کیا تھا۔

ایف آئی اے نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

One thought on “کراچی ائیرپورٹ پر جعلی پروٹیکٹر اسٹیمپس کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!