مارکو روبیو کا بیان: آبنائے ہرمز ہر صورت کھلنا ہوگی

امریکی وزیر خارجہ Marco Rubio نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھلنا ہوگا اور خطے میں بحری آمدورفت کی بحالی ناگزیر ہے۔
حج کا رکنِ اعظم آج ادا کیا جائے گا، لاکھوں عازمین میدانِ عرفات میں جمع

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ معاہدے کی زبان اور الفاظ پر مذاکرات میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قطر میں آج کچھ اہم مذاکرات ہوئے ہیں اور ابتدائی دستاویز میں شامل مخصوص نکات اور قانونی زبان پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ “آبنائے ہرمز کو کھلنا ہوگا، جس طرح بھی ممکن ہو، آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے۔”

مارکو روبیو نے یوکرین کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یوکرین کے حوالے سے کوئی فعال یا حتمی مذاکرات جاری نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!