شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی۔

سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا ماوا سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی ٹیم نے دھنی پرتو گوٹھ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی، اس دوران ایک مشتبہ شخص نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں نے تعاقب کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت آصف علی ولد امداد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 1050 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھا اور مقامی سطح پر چرس سپلائی کرتا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ منشیات سپلائی کے نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

One thought on “شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!