آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی کوشش ناکام، مشکوک مسافر کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے سری لنکا جانے والے ایک مشکوک مسافر کو کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرکے مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) کراچی کے حوالے کر دیا۔
شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی جانچ کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ وہ 2019 میں ایران کے راستے غیر قانونی طور پر “ڈنکی” لگا کر یورپ جانے کی کوشش کر چکا ہے، تاہم یونانی پولیس نے اسے گرفتار کرکے ترکی واپس بھیج دیا تھا۔ بعد ازاں 2022 میں اسے مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر کے موبائل فون کی تلاشی کے دوران آسٹریلیا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے اور ہم جنس پرستی سے متعلق مواد برآمد ہوا۔ دورانِ تفتیش مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے آسٹریلوی شہری اسٹیون کرسٹوفر کو ان معاملات کے لیے 40 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

ترجمان کے مطابق مسافر نے مزید بتایا کہ مذکورہ آسٹریلوی شہری اپریل 2026 میں پاکستان بھی آیا تھا اور دونوں کے درمیان مبینہ طور پر ہم جنس شادی سے متعلق معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

One thought on “آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی کوشش ناکام، مشکوک مسافر کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!