کراچی میں مضرِ صحت گٹکا ماوا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ضلع ایسٹ کی سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے دوران گشت بڑی کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا اور رتن سے بھرے ٹرک کو پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں اہم پیشرفت، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق
پولیس کے مطابق سبزی منڈی پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر عباس سیال نے سروس روڈ نزد فروٹ منڈی ایک مشکوک کنٹینر ٹرک نمبر CAK-5554 میکر ایسوزو کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران 78 بورے رتن گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تلاشی کے دوران 17 بورے جیم پان پراگ اور مجموعی طور پر 95 بورے گٹکا ماوا بھی برآمد کیے گئے، جبکہ ہر بورے میں 45 پیکٹ موجود تھے۔
کارروائی کے دوران ٹرک ڈرائیور سلیم شہزاد ولد بشیر احمد کو گرفتار کر لیا گیا، جسے مزید تفتیش کے لیے تحقیقاتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 406/2026 بجرم دفعہ 8(1)A گٹکا ماوا ایکٹ 2019 کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
