کراچی: اے وی ایل سی، سی آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شاہراہِ بھٹو سے چھینی گئی سفید رنگ کی ٹیوٹا فورچیونر گاڑی برآمد کرلی، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ٹیپو سلطان پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق 16 مئی کی رات تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ٹیوٹا فورچیونر نمبر BH-1910 چھین لی تھی۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے فوری ناکہ بندی اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ کارروائی میں SHO اے وی ایل سی ایس آئی پی حسنین سومرو، DIO بن قاسم ایس آئی پی علاؤالدین آفریدی، DIO کورنگی پی آئی اظہر حسین جعفری اور انچارج آئی ٹی پی آئی شاہد شیخ شامل تھے۔
پولیس کے مطابق ٹیموں کی مؤثر ناکہ بندی اور تکنیکی اقدامات کے باعث ملزمان گاڑی گلشنِ حدید کے علاقے میں چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔
برآمد ہونے والی گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے DIO بن قاسم کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔

