کراچی: کورنگی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پارٹس برآمد کرلیے۔
گارڈن میں مارکیٹ کے بیسمنٹ میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی کارروائیاں جاری
پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی پولیس نے مخبرِ خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ الزام نمبر 291/2025 بجرم دفعہ 381-A تھانہ شریف آباد سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت فیروز جوہر ولد محمد جوہر اور محمد عمر ولد محمد جلال کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش و نشاندہی پر مزید کارروائی کے دوران ایک اور چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KBD-5341 بھی برآمد کی گئی، جو تھانہ فیروز آباد سے چوری ہوئی تھی۔
مزید برآں ملزمان کے قبضے سے دیگر چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس بھی برآمد کرکے پولیس نے تحویل میں لے لیے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔
