منشیات سپلائی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، انمول عرف پنکی گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے سول حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گارڈن کے علاقے سے کوکین اور دیگر مہلک منشیات کے بڑے نیٹ ورک میں مبینہ طور پر ملوث ملزمہ انمول عرف پنکی کو گرفتار کرلیا۔

کورنگی پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، چوری شدہ گاڑیاں برآمد

ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمہ شہر بھر میں منشیات کی سپلائی اور ڈیلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کو آپریٹ کررہی تھی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمہ کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور مواد برآمد کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ پولیس کو انتہائی مطلوب اور درجنوں مقدمات میں مفرور تھی، جبکہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں سرگرم رہی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمہ آن لائن منشیات کو مخصوص رائیڈرز کے ذریعے شہر کے پوش علاقوں جیسے کلفٹن اور ڈی ایچ اے سمیت دیگر علاقوں میں سپلائی کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق نیٹ ورک کو چھپانے کیلئے خواتین رائیڈرز کا بھی استعمال کیا جاتا تھا جبکہ خریداروں میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد شامل تھے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمہ یومیہ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھی اور اس کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں وہ مفرور تھی۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف مزید مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

One thought on “منشیات سپلائی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، انمول عرف پنکی گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!