ترجمان حکومت سندھ سیدہ تحسین عابدی کی کمپلینٹ سیل میں ڈیوٹی، شکایات کے فوری حل کی ہدایت

کراچی: ترجمان حکومت سندھ سیدہ تحسین عابدی نے آج چیف منسٹر پبلک کمپلینٹ سیل میں اپنی ڈیوٹی انجام دی، جہاں انہوں نے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی مختلف شکایات کو تفصیل سے سنا اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس موقع پر شہریوں نے حکومت سندھ کی ہیلپ لائن 919 سمیت دیگر رابطہ نمبرز 021-99202044، 021-99207568، 021-99207349 اور 0800-91915 پر کالز کے ذریعے اپنے مسائل درج کروائے۔ شکایات میں شہری سہولتوں، انتظامی امور اور دیگر روزمرہ مسائل سے متعلق درخواستیں شامل تھیں۔

سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کا فوری، مؤثر اور شفاف حل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ہیلپ لائنز اور کمپلینٹ سیل کے ذریعے موصول ہونے والی تمام شکایات کو فوری طور پر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ترجمان حکومت سندھ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور شہری مسائل کے فوری حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

One thought on “ترجمان حکومت سندھ سیدہ تحسین عابدی کی کمپلینٹ سیل میں ڈیوٹی، شکایات کے فوری حل کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!