گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا اسٹوڈنٹ ایکسی لینس ایوارڈ تقریب سے خطاب، نوجوانوں کو قوم کا مستقبل قرار

کراچی: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ "اسٹوڈنٹ ایکسی لینس ایوارڈ” تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل اور ملک کی اصل طاقت ہیں۔

ترجمان حکومت سندھ سیدہ تحسین عابدی کی کمپلینٹ سیل میں ڈیوٹی، شکایات کے فوری حل کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ تعلیم وہ بنیادی ہتھیار ہے جو اقوام کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور تعلیم یافتہ و باصلاحیت نوجوان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ گورنر سندھ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

نہال ہاشمی نے اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ تعلیم کے فروغ میں قابلِ تحسین کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے حاجی مسعود حاجی حسین پاریکھ اور ان کی ٹیم کو کامیاب اور مؤثر اقدامات پر مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بہترین تعلیمی اور عملی مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ یہی نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں ایوارڈز اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر معرکۂ حق کی تکمیل کے ایک سال مکمل ہونے پر گورنر سندھ نے شرکاء کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!