آئی جی سندھ سے الائیڈ بینک کے وفد کی ملاقات، امن و امان اور معاشی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

کراچی: انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

اکشے کھنہ نے ساتھی اداکار کی توہین پر پروڈیوسر کو آڑے ہاتھوں لے لیا، امیت بہل کا انکشاف

ملاقات میں الائیڈ بینک کے گروپ ہیڈ حسن استعفیٰ اور ریجنل ہیڈ عبدالرحمن صدیقی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، معاشی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، بینکاری شعبے کی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے سندھ میں قیامِ امن، جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سندھ پولیس کی کارکردگی اور اقدامات کو سراہا اور پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے وفد کو جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں، حکمت عملی اور حاصل شدہ نتائج سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے اختتام پر وفد کی جانب سے الائیڈ بینک کی شائع کردہ “سندھ” کے عنوان سے کتاب بھی آئی جی سندھ کو پیش کی گئی۔

One thought on “آئی جی سندھ سے الائیڈ بینک کے وفد کی ملاقات، امن و امان اور معاشی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!