بنوان حملے پر پاکستان کا افغان ناظم الامور سے سخت احتجاج، دفتر خارجہ میں مراسلہ تھما دیا

پاکستان نے بنوں میں ہونے والے خودکش حملے پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکام کو ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ صارفین کیلئے اہم اطلاع، سب میرین کیبل مرمت کے باعث رفتار متاثر ہونے کا امکان

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے میں 15 اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے کی۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں کے عوام امن چاہتے ہیں، تاہم افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کابل حکومت اپنی سرزمین سے ہونے والی دہشت گرد کارروائیاں روکنے میں ناکام رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار بھی ادا کر رہا ہے، تاہم معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوگی یا کسی اور مقام پر، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دی ہے اور سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر تمام قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈس واٹر کمشنر اور متعلقہ ادارے اس معاملے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

One thought on “بنوان حملے پر پاکستان کا افغان ناظم الامور سے سخت احتجاج، دفتر خارجہ میں مراسلہ تھما دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!