کراچی: عید قربان سے قبل مویشی چوری کی وارداتیں تیز، گلستان جوہر سے 25 بکرے چوری

کراچی: عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی شہر میں مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کی تازہ مثال گلستان جوہر میں پیش آنے والا واقعہ ہے جہاں نامعلوم ملزمان 25 بکرے چوری کر کے فرار ہو گئے۔

کراچی: سہراب گوٹھ میں اینٹی انکروچمنٹ فورس کا بڑا آپریشن، غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع

تفصیلات کے مطابق واقعہ گلستان جوہر بلاک 8 اے میں گزشتہ روز پیش آیا، جہاں ایک پلاٹ پر فروخت کے لیے بندھے ہوئے بکرے موٹر سائیکل اور کار پر سوار ملزمان سوزوکی گاڑی میں لاد کر لے گئے۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کر لی گئی ہے جبکہ چوری کیے گئے بکروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ مالک نے بتایا کہ وہ یہ بکرے عید قربان کے موقع پر فروخت کے لیے لایا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں، جن کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

شہریوں نے عید کے قریب مویشی منڈیوں اور عارضی باڑوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس قسم کی وارداتوں کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

One thought on “کراچی: عید قربان سے قبل مویشی چوری کی وارداتیں تیز، گلستان جوہر سے 25 بکرے چوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!