کراچی: Syed Murad Ali Shah نے کہا ہے کہ سی ویو پر منعقد ہونے والا ’’معرکۂ حق‘‘ کا عظیم الشان عوامی جشن پاکستان کی جرات، قومی یکجہتی اور ناقابلِ تسخیر دفاعی قوت کا واضح مظہر ہے، جبکہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔
ٹریفک پولیس کی کارروائی پر شہریوں کا احتجاج، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Sea View پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان آج دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہے اور اس کامیابی کے پیچھے Pakistan Peoples Party کی دہائیوں پر محیط جدوجہد، قربانیاں اور دور اندیش قیادت شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ Zulfikar Ali Bhutto نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر ملکی دفاع کو نئی سمت دی اور قوم کو ایک مضبوط دفاعی وژن فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں شہید قائدین کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ Benazir Bhutto نے اپنے دورِ حکومت میں میزائل پروگرام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث پاکستان خطے میں ایک مضبوط دفاعی طاقت کے طور پر ابھرا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ Asif Ali Zardari کی قیادت میں پاک بحریہ کے لیے ’ہنگور کلاس‘ آبدوزوں کے حصول سے پاکستان کا سمندری دفاع مزید مستحکم اور ناقابلِ شکست ہوگا، جبکہ جدید دفاعی منصوبے ملکی سلامتی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ Bilawal Bhutto Zardari نے عالمی سطح پر ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مؤقف کا جرات مندانہ دفاع کیا اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانیاں اور شہداء کی لازوال خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط دفاع صرف سرحدوں کے تحفظ سے ممکن نہیں بلکہ قومی اتحاد، سیاسی استحکام اور معاشی طاقت بھی ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر عناصر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی ویو پر عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ملک کے دفاع کے لیے متحد ہے۔
