کراچی میں ٹریفک پولیس کی مبینہ کارروائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں ایک ٹریفک ایس او کو فیکٹری کی پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی تصاویر لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے 20 سال پرانے قتل کیس میں عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی
وائرل ویڈیو کے مطابق شہریوں نے موقع پر موجود ٹریفک اہلکار کو گھیر لیا اور شدید احتجاج کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی تصاویر لے کر غریب مزدوروں اور شہریوں کو بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے۔
ایک شہری نے احتجاج کرتے ہوئے کہا، “خدا کے لیے غریبوں کو تنگ نہ کرو”، جبکہ دیگر افراد نے الزام عائد کیا کہ ٹریفک پولیس بڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی اور صرف موٹر سائیکل سواروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
شہریوں نے مزید کہا کہ “ہم غریبوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر لگ گئے ہیں”، جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہجوم کے دوران ٹریفک پولیس افسر بھی شہریوں کی ویڈیو بناتا رہا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم واقعے کے حوالے سے ٹریفک پولیس کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔
