مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس، قومی اتحاد اور مسلح افواج کی کامیابیوں کو خراج تحسین

کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ملیر پولیس کا گٹکا ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں مضر صحت مواد برآمد، 3 ملزمان گرفتار

کانفرنس کی صدارت مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کی۔ اس موقع پر شرکاء نے “معرکہ حق” میں پاکستان کی عسکری اور سفارتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

فیصل ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے مختلف محاذوں پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک عالمی سطح پر اپنا باوقار مقام تیزی سے مضبوط کر رہا ہے۔

کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے قومی اتحاد کو موجودہ وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ سیاسی و مذہبی قیادت کو مشترکہ پلیٹ فارم پر مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں اتحاد، استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

One thought on “مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس، قومی اتحاد اور مسلح افواج کی کامیابیوں کو خراج تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!