ضلع ملیر کراچی میں ملیر سٹی پولیس اور انویسٹیگیشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا اور ماوا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔
سندھ میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو الرٹ، کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندی قائم کی گئی تاکہ مشتبہ سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس دوران ملزمان رکشے کے ذریعے چھالیہ اور تیار شدہ گٹکا ماوا ایک خفیہ مقام پر منتقل کر رہے تھے۔
ملیر سٹی اور انویسٹیگیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں مضر صحت مواد برآمد کر لیا۔ برآمد شدہ سامان میں 400 کلو چھالیہ، 20 کلو تیار شدہ گٹکا ماوا، 2 بوریاں پیکنگ میٹریل، 8 ٹب، 18 بالٹیاں اور دیگر استعمال شدہ اشیاء شامل ہیں۔
پولیس نے سپلائی میں استعمال ہونے والی رکشہ بھی تحویل میں لے لی ہے۔
کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت بالاج، محفوظ اور ذکریا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان گھر کے اندر غیر قانونی طور پر گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

