ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے علماء پیس کونسل کے وفد کی ملاقات، امن و امان پر تبادلۂ خیال

کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے علماء پیس کونسل پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ علامہ سید ڈاکٹر جمیل راٹھور کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس، قومی اتحاد اور مسلح افواج کی کامیابیوں کو خراج تحسین

وفد میں علامہ حافظ محمد رضوان بیگ، علامہ فرید قادری، علامہ غلام غوث گولڑوی، علامہ فیاض احمد نقشبندی اور محمد زبیر صدیقی ہزاروی شامل تھے۔ وفد نے آزاد خان کو کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، باہمی تعاون اور مختلف انتظامی و سماجی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے اس موقع پر کہا کہ پائیدار امن کے قیام میں علماء کرام کا کردار انتہائی اہم اور مؤثر ہے، اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں ان کی شمولیت ناگزیر ہے۔

وفد نے کراچی پولیس کی امن و امان کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے علماء پیس کونسل کے وفد کی ملاقات، امن و امان پر تبادلۂ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!