کراچی: شیعہ تنظیموں کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ اور امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

کراچی میں مختلف شیعہ تنظیموں کے سربراہان اور جید علمائے کرام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایران کے قونصل خانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل جناب اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: زرعی ترقیاتی بینک کا برانچ مینیجر فراڈ کیس میں گرفتار، 24 لاکھ روپے خردبرد کا انکشاف

وفد کا مقصد آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی شہادت پر تعزیت اور آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ تجدیدِ عہد کا اظہار تھا۔ ملاقات کے دوران وفد نے فاتحہ خوانی کی اور اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مذہبی و فکری یکجہتی کا اعادہ کیا۔

ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ امریکی و اسرائیلی اقدامات کے باوجود پاکستانی عوام نے ایران کے حق میں جس طرح جلسے، جلوس، سیمینارز اور تعزیتی ریفرنسز منعقد کیے، وہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان یہ رشتہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر عائد غیر قانونی بحری ناکہ بندی کے باوجود ملک کی برآمدات اور درآمدات معمول کے مطابق جاری ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی قوم اپنی خودمختاری اور دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ ان کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ایسی ناکہ بندیاں بھی جارحیت کے زمرے میں آتی ہیں۔

اکبر عیسیٰ زادہ نے پاکستان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان 900 کلومیٹر طویل سرحد اور بندرگاہی تعاون کو بروئے کار لا کر دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

وفد میں شامل علما نے اس موقع پر کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد و یگانگت کا جو رجحان پیدا ہو رہا ہے وہ امت مسلمہ کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی جدوجہد اور افکار نے عالم اسلام میں استقامت اور اتحاد کی نئی روح پیدا کی ہے۔

وفد میں سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید جواد نقوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید امین شیرازی، علامہ سید راحت حسین الحسینی سمیت دیگر ممتاز مذہبی شخصیات شامل تھیں۔

One thought on “کراچی: شیعہ تنظیموں کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ اور امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!