حیدرآباد: زرعی ترقیاتی بینک کا برانچ مینیجر فراڈ کیس میں گرفتار، 24 لاکھ روپے خردبرد کا انکشاف

حیدرآباد (05 مئی 2026) — ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک کے برانچ مینیجر کو فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

میٹرک امتحانات اسکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مکمل، چیئرمین کی برطرفی و کرمنل کارروائی کی سفارش

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ارباب امام ڈنو کو شکایت کنندہ محمد یوسف کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت حراست میں لیا گیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے زرعی قرضے کی منظوری کے عمل میں بے ضابطگیاں کیں۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر شکایت کنندہ کے اکاؤنٹ سے 24 لاکھ روپے کی رقم غیر قانونی طور پر خردبرد کی، اور یہ رقم متاثرہ شخص کی اجازت کے بغیر نکلوائی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک اور ممکنہ دیگر ملوث افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مالی بدعنوانی اور عوامی رقوم میں خردبرد کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

2 thoughts on “حیدرآباد: زرعی ترقیاتی بینک کا برانچ مینیجر فراڈ کیس میں گرفتار، 24 لاکھ روپے خردبرد کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!